گوجرانوالہ،گرفتار گیپکو افسران، ملازمین کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بدھ 17 اپریل 2024 17:26

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) گوجرانوالہ کی عدالت نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے گرفتار افسران اور ملازمین کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے گرفتار گیپکو افسران اور ملازمین کو عدالت پیش کیا، گیپکو کے 20 افسران اور ملازمین کو گزشتہ رات ایف آئی اے نے حراست میں لیا گیا تھا۔گیپکو افسران اور ملازمین کے خلاف ایف آئی اے نیجعلی بلنگ، بوگس انٹریز کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا، گرفتار ملزمان میں 5 ریونیو افسران، اسسٹنٹ منیجر اور ایڈیشنل منیجرز شامل ہیں۔ملزمان میں 6 ڈویژنل اکاؤئنٹ افسران اور 5 کمرشل اسسٹنٹ اور ملازمین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں