حسن علی والدین کی بہت عزت کرتا ہے مرضی نہ ہوئی تو شادی نہیں کریگا ، بھائی

20اگست کو یہاں سے جارہے ہیں بھارت سے بھی فیملی آئیگی، صنم علی

بدھ 31 جولائی 2019 22:57

گجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2019ء) فاسٹ بولر حسن علی کے بھائی نے کہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی بہت عزت کرتے ہیں اور اگر والدین کی مرضی نہیں ہوئی تو شادی نہیں کریں گے۔گجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم علی کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ہم یہاں سے جارہے ہیں جبکہ بھارت سے بھی فیملی یہاں آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حسن ہم دونوں سے چھوٹا ہے اور والدین کی بہت عزت کرتا ہے اور ان کی رضامندی سے ہی سب کچھ ہوگا۔

حسن علی کے بھائی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایسا لگا کہ والدین کی مرضی نہیں تو وہ ان کی بات نہیں ٹالیں گے۔صنم علی نے کہا کہ دونوں گھر والے آپس میں ملیں گے پھر فیصلہ ہوگا کہ نکاح کرنا ہے یا شادی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہونے والی بھابھی کیلئے لہنگے دیکھ رکھیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں