سابق ایم این اے ثمینہ فخرپگانوالہ کو پیپلزپارٹی پنجاب کاڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد ہونے پر مبارکباد

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:43

سابق ایم این اے ثمینہ فخرپگانوالہ کو پیپلزپارٹی پنجاب کاڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد ہونے پر مبارکباد
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کھاریاں لالہ موسیٰ کے رہنماﺅں کاوفد ضلعی صدرچوہدری ضیاءمحی الدین جنرل سیکرٹری ڈاکٹرزاہد ظہیرکی قیادت میں پگانوالہ ہاﺅس گیا اورسابق ایم این اے محترمہ ثمینہ فخرپگانوالہ کو پیپلزپارٹی پنجاب کاڈپٹی جنرل سیکرٹری مقررہونے پرپھولوں کے گلدستے پیش کیے مبارکباد دی اورنیک خواہشات کااظہارکیا، وفد میں لالہ موسیٰ کے صدرملک شفیق امجد، جنرل سیکرٹری شکیل قریشی، کھاریاں کے صدرعامرمشتاق شانی، انچارج سوشل میڈیا ذوالفقاراعظم ،ٹھیکیدارایسوسی ایشن کے صدرشعیب اصغربٹ، سیکرٹری اطلاعات گجرات خواجہ حماد اکرم ودیگررہنما بھی شامل تھے رہنماﺅں نے ثمینہ فخرپگانوالہ سے خوشگوارموڈ میں تنظیمی امورپرگپ شپ کی اورانہیں ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کاکہناتھاکہ ثمینہ فخرپگانوالہ کوچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی عہدہ دیکر بہترین فیصلہ کیاہے پیپلزپارٹی ضلع گجرات کی تنظیم جیالے اورعہدیداران انکے ساتھ بھرپورتعاون کریں گے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں