گجرات،محنت کشوں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی یونینز اور ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس

محنت کشوں کے مسائل اور بے روزگاری پر تشویش کا اظہار

جمعہ 1 مئی 2020 23:47

گجرات +گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2020ء) محنت کشوں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید کی زیر صدارت سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی یونینز اور ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں محنت کشوں کے مسائل اور بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا جب کہ کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت اور ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے تمام سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ کرونا وائرس ایمرجنسی سروسز میں دن رات مصروف عمل ملازمین کو فی الفور صحت عامہ اور دیگر ضروری اشیائ کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جائے اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو گے ہیں جس میں سابقہ حکومتوں اور اداروں کی لاپرواہی شامل ہے کیونکہ APFUTU گذشتہ کئی سالوں سے انڈسٹریوں کی انسپکشن اور مزدوروں کی سوشل سیکورٹی میں رجسٹریشن کو بروقت یقینی بنانے کا مطالبہ کرتی آئی ہے اور یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ انڈسٹریوں میں سے ٹھیکیداری نظام کے تحت کام کاج پر پابندی عائد کی جائے لیکن کسی بھی حکومت نے اور ادارے نے ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا اور نہ ہی لیبر قوانین بنانے کے لیے ٹریڈ یونینز سے مشاورت کے عمل کو یقینی بنایا گیا جس کی بدولت ملک میں بیروزگاری کا سیلاب آج امڈ آیا ہے جب کہ بیرون ممالک سے بھی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہو کر واپس آ رہی ہے اور یورپ میں روزگار سے منسلک افراد وطن عزیز میں ہی کرونا ایمرجنسی کے تحت پھنس کر رہ گئے ہیں اور ایسے حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے لیے عملی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے حکومت کو چاہیے کہ آئی ایل او کے قوانین کو مد نظر رکھ کر ٹریڈ یونینز سے مشاورت کے بعد لیبر پالیسی مرتب کرئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ امسال کرونا وائرس کے پیش نظر مزدوروں کے عالمی دن پر ریلیاں اور جلسے و جلوس نکالنے کی بجائے ٹریڈ یونینز نے اتحاد اور اتفاق پر زور دیا اور حکومت کو باآور کروایا کہ فی الفور اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں