سرکاری سکولوں میں طلباکے لئے لنچ کی فراہمی احسن اقدام ہے، ڈپٹی کمشنر

پیر 15 اپریل 2024 20:10

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر ورک نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں طلباکے لئے لنچ کی فراہمی احسن اقدام ہے، طلباکی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا نیکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ آر اے ہائی سکول مدینہ سیداں میں طلباکے لئے لنچ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ پروگرام مہدی فاؤنڈیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ انتظامیہ سرکاری سکولوں میں بہترین تدریسی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر دم کوشاں ہے، سکولز میں سرکاری وسائل کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کے تعاون سے عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ و اسٹاف کی حاضری سمیت سرکاری سکولز کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیکی کے کام کی تشہیر سے دوسرے قابل استطاعت افراد میں نیکی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، مخیر حضرات اس طرح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور طلبا و طالبات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں