ُگوادر/اورماڑہ،پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا ’’اورماڑہ بیس ‘‘ کا افتتاح کردیاگیا

منگل 28 مئی 2019 23:41

گوادر/اورماڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2019ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ’’اورماڑہ بیس ‘‘ کا افتتاح کردیاگیا ،ساحل کے محافظ ہیں ،ماہی گیروں کی ہروقت مددکی ہے ،افتتاحی تقریب سے ایڈمرل زاکرالرحمان اور ڈی جی ایم ایس اے کا خطاب تفصیلات کے مطابق ساحلی شہر اورماڑہ میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا اورماڑہ بیس کا افتتاح کردیاگیا ایڈمرل زاکرالرحمان اور ڈی جی پاکستان میری تام سیکورٹی ایجنسی اے ماجدنے اورماڑہ میں ایم ایس اے بیس کا افتتاح کیا اس موقع پر دعابھی کی گئی واضح رہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا یہ چھٹا بیس ہے جو بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ میں پائیہ تکمیل کو پہنچا ہے افتتاحی پروگرام کے موقع پر ڈی جی پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ملکی ساحل کے محافظ فورسزمیں شمار ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ سمندر کے اندرماہی گیروں کو جو مسائل درپیش ہوں یاکہ ماہی گیری کسی ناگہانی آفات کا شکار ہوں تو بروقت انہیں مددپہنچائی جائے اور انکے مسائل کو حل کیاجائے ،تقریب میں کیپٹن مصباح ،کمانڈرندیم ،کمانڈرفیصل ،لیفٹینٹ معازاورلیفٹیننٹ کاشف بھی شریک تھے ۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں