وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ون آن ون ملاقات

طویل دورانیہ کی اس ملاقات میں دونوں رہنماں نے سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان کے مسائل اور ترقیاتی ترجیحات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعہ 24 جون 2022 22:42

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی طویل دورانیہ کی اس ملاقات میں دونوں رہنماں نے سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان کے مسائل اور ترقیاتی ترجیحات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا وزیراعلی نے بلوچستان کے دیرینہ مسائل اور ان کے حل کی تجاویز سے وزیراعظم کو آگاہ کیا وزیراعظم نے اس حوالے سے وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی دونوں رہنماں نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور اور نتیجہ خیز اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں