گوادر ،بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء عبدالغفور ہوت کے گھر پر فائرنگ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 17 جولائی 2018 18:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) گوادر میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء عبدالغفور ہوت کے گھر پر فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز ذرائع کے مطابق منگل کو گوادر میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء عبدالغفور ہوت کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس اور لیویز نے ملزمان کی تلاش شروع کردی, بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالغفور نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کو نامعلوم مسلح افراد نے انکے گھر پر فائرنگ کی جس میں وہ محفوظ رہے انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر الیکشن کے جمہوری عمل کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں انکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں