گوادر میں میں انفراسٹرکچر کے ساتھ شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہے ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال کی گوادر میں پریس کانفرنس

منگل 17 مئی 2022 21:20

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر میں میں انفراسٹرکچر کے ساتھ شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔بچوں کے سکول،ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اور ہسپتال کے لئے معاونت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہے ، ایران سے گوادر کے لئے 100 میگاواٹ بجلی کی فوری درآمد کے لئے بات کی جائے گی۔

منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران گوادر کے منصوبوں پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی،گوادر کے دورے کے دوران یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ ہم 2018میں گوادر کے منصوبے جہاں چھوڑ کر گئے تھے آج بھی وہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ گوادر کے شہریوں کا حق ہے کہ انہیں پانی اور بجلی سمیت تمام بنیادی سہولتیں ملیں، ہم گوادر میں میں انفراسٹرکچر کے ساتھ شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے لئے آئندہ مال سال کے بجٹ میں پیسے رکھیں گے ، آئندہ دو سال میں یہ ایک جدید کیمپس بن جائے گا ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کے لئے روز گار کے لئے منصوبے شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 5لاکھ گھرانوں کو بی آئی ایس پی کے ذریعے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں