ضلع بھر میں حالیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں میں بجلی اور پانی کے حوالے سے پائی جانیوالی مشکلات کے حل کیلئے جملہ متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں ،ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن

بدھ 29 جون 2022 22:21

ْگوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں حالیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں میں بجلی اور پانی کے حوالے سے پائی جانیوالی مشکلات کے حل کے لیے جملہ متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں اور ان اہم ایشوز کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور شہریوں کو پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں جیوانی ،اورماڑہ،گنز،پشکان سر بندن،سمیت تمام علاقوں میں بجلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مسائل ومشکلات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شکیل احمد بلوچ ایکسن واپڈا امیر علی بگٹی،ایکسن ایریگیشن سمیت ادراہ ترقیات گوادر کے چیف انجینئر اور سورئی سدرن گیس کمپنی کے احکام نے شرکت کی اجلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اس کے نتیجہ میں شہر بھر میں پانی کی قلت پر متعلقہ اداروں سے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسین واپڈا نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے کنٹرول کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور کوشش کی جائے گی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی لائیں، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شکیل احمد نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے ٹیوب ویلز آپریٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث شہر میں پانی کی سپلائی میں بھی تعطل پیدا ہورہا ہے، جونہی بجلی کی سپلائی تواتر کے ساتھ بحال ہوگی تو پانی کی سپلائی کا مسئلہ بھی حل ہوجائیگا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پانی کی سپلائی مساوی بنیادوں پر تقسیم کو یقینی بنائیں اور تمام محلوں اور علاقوں کو برابری کی بنیاد پر پانی کی تقسیم کریں اور اس مشکل حالات میں عوام الناس سے بھی مسلسل رابطہ میں رہیں اور عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ وہ پانی کے بے جا استعمال کو کم سے کم کریں تاکہ پینے کے پانی اور روزمرہ کے استعمال کے لیے پانی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی قلت اور اس سے جڑے مسائل پر قابو پانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات بشمول پانی ،بجلی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہوسکے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں