ی*گوادر میں پاک آرمی کی بی ڈی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی

اتوار 31 مارچ 2024 18:00

،ْ گوادر/ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) پاک آرمی کی بی ڈی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاںبحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق اتوار کی صبح 9 بجے کے قریب گوادر میں 32 پنجاپ رجمنٹ آرمی کی بی ڈی ٹیم پر آنکڑا ڈیم کے نزدیک مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سپاہی ظہور اور سپاہی الطاف موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

حملے میں سپاہی ساجد حسین، تجمل حسین، ابرار احمد اور گل حیدر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ساجد حسین شدید زخمی بتایا جاتا ہے۔جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو طبی امداد، علاج اور ضروری کاروائی کے لیے جی ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے کارروائی شروع شروع کردی۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں