حافظ آبادمیں دریائے چناب میں کٹاؤسے سینکڑوں ایکڑ اراضی ڈوب گئی

پانی کے بے رحم موجیں چاول، کماد اور دیگر تیار فصلیں بھی ساتھ بہا لے گئیں ،ْمسجد کا ایک حصہ بھی شہید

ہفتہ 25 اگست 2018 13:47

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2018ء) حافظ آباد کے نواحی گاؤں کے قریب دریائے چناب میں کٹاؤ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی اور کئی مکان ڈوب گئے۔حافظ آباد کے گاؤں محمود پور کے قریب دریائے چناب میں کٹاؤ کے باعث ٹھٹھہ شیخاں کی سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہوچکی ہے ،ْپانی کے بے رحم موجیں چاول، کماد اور دیگر تیار فصلیں بھی ساتھ بہا لے گئیں۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے بتایا کہ کٹاؤ کا عمل جاری ہے تاہم تاحال امدادی کاروائیوں کا آغاز نہیں کیا گیا،18 مکان اور 1800ایکڑ سے زائد زرعی زمین دریا برد ہوچکے ہیں ،ْدریا کے کٹاؤ کے باعث گاؤں کی واحد جامع مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے ۔ دیہاتیوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے امدادی کام شروع کروانے اور حفاظتی بند بنائے جانے کی اپیل کی ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں