پنڈی بھٹیاں موٹروے پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق

گاڑی اوور ٹیکنگ کے دورن بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی، درخت میں ٹکرانے سے کار کا فیول ٹینک پھٹ گیا، پولیس حکام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 7 جون 2023 22:31

پنڈی بھٹیاں موٹروے پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق
پنڈی بھٹیاں (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 جون 2023ء) پنڈی بھٹیاں موٹروے پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق گاڑی اوور ٹیکنگ کے دورن بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی، درخت میں ٹکرانے سے کار کا فیول ٹینک پھٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ کار میں موجود افراد کو نکلنے کا موقع ہی افرادکی مل سکا حادثہ میں کار میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی لقمہ عجل بن گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پینچ کر آگ پر قابو پایا اور جاں بحق افراد کو کار میں سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد سرگودھا سے شیخوپورہ مریض کی عیادت کے لیے جارہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں علی مہدی، رحمت اللہ، علی خان، نشان احمد اور ساجد علی شامل ہیں، پانچوں افراد کا تعلق ساہیوال سے ہے، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔ افسوسناک واقعہ اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بے قابو مزدا ٹرک نے دو کاروں کو ٹکر مار دی، حادثے میں ٹرک اور ایک کار کھائی میں جاگری۔ اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور 4 زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں