حمزہ شہباز کی افضل حسین تارڑ کے بیٹے اور سائرہ افضل تارڑ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ آمد

مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ،سائرہ افضل تارڑ اور ان کے والد افضل حسین تارڑ کی گراںقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

اتوار 25 جون 2023 20:15

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2023ء) سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف بزرگ سیاسی رہنما افضل حسین تارڑ کے بیٹے اور سابق وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پر گئے ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے افضل حسین تارڑ اور سائرہ افضل تارڑ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔حمزہ شہباز نے اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ اور ان کے والد افضل حسین تارڑ کی (ن)لیگ کے لئے گراںقدر خدمات پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیاحافظ آباد ۔ انہوںنے کہا کہ تارڑ خاندان وفا اور خلوص کا نام ہے ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں