حافظ آباد ،مبینہ پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2اجرتی قاتل ہلاک

ملزمان نشاندہی کے بعد واپس لاتے ہوئے اپنے ہی ساتھیوںکی فائرنگ کا نشانہ بن گئے

جمعہ 8 دسمبر 2023 13:05

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) حافظ آباد میں تھانہ کسو کی کی حدودمیں مبینہ پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2اجرتی قاتل ہلاک ہو گئے ، ملزمان نشاندہی کے بعد واپس لاتے ہوئے اپنے ہی ساتھیوںکی فائرنگ کا نشانہ بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ بہادر شاہ ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2اجرتی قاتل علی حسن ولد محمد اشرف اور عمران ولد عابد حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ اضلاع دیگر اضلاع کی پولیس کو مقدمات میںمطلوب تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے چند روز قبل تھانہ نوشہرہ ورکاں کی حدود میں تھانہ کوٹ لدھاپولیس کے ملازمین سے سرکاری رائفلیں اور نقدی چھین کر تشدد بھی کیا تھا اور بعد ازاں تھانہ کسوکی کی حدود میں پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر کے سرکاری گاڑی کو چھلنی کرنے کے بعد فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ کسوکی نے چند روز قبل دونوں ملزمان کو حراست میں لیا تھا اورگزشتہ رات فاروق آباد سے ان کے ساتھیوںکی گرفتاری کیلئے نشاندہی کے بعد بعد واپس آرہے تھے کہ کوٹ نانک کے قریب ملزمان کے ساتھیوںنے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر علی حسن اور عمران ہلاک ہو گئے ۔ ملزمان کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں