حافظ آباد ،کبوتر بازی سے روکنے پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

ہفتہ 2 جنوری 2021 11:58

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) ضلع حافظ آباد میں کبوتر بازی سے روکنے پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی۔حافظ آباد کی پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے ڈاھرانوالی میں کبوتر اڑانے سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا جو قتل جیسے جرم کا شاخسانہ بن گیا۔

(جاری ہے)

حافظ آباد پولیس کے مطابق کبوتر بازی سے روکنے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کوقتل کردیا۔مقتول کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کی گئی ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم ہو گا، پولیس اس ضمن میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں