حافظ آباد، پولیس کا کومبنگ آپریشن ،26افراد گرفتار

ہفتہ 14 جولائی 2018 13:46

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) حافظ آباد میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کر کے 26افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد سٹی اور کسوکی کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 26مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران تئیس افراد کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رہا کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں