خون کے سرطان میں مبتلا بچوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں خصوصی بون میروٹرانسپلانٹیشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 2 اگست 2018 14:37

خون کے سرطان میں مبتلا بچوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں خصوصی بون میروٹرانسپلانٹیشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ
فیصل آباد۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) حکومت پنجاب نے خون کے سرطان میں مبتلا بچوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں خصوصی بون میروٹرانسپلانٹیشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ متعلقہ حکام سے اس کی فوری فزیبلٹی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے تاکہ اس منصوبہ پر جلد از جلد عملدر آمد شروع کر کے اسے مختصر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اس سنٹر سے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت سرگودھا ڈویژن کے اضلاع سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، بھکر کے اضلاع کے کروڑوں عوام بھی مستفید ہو سکیں گے۔انہوںنے بتایا کہ عوام کو بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں بون میروٹرانسپلانٹیشن سنٹر اور دیگر منصوبوں کوبروقت مکمل کرنے پر محکمہ صحت کا کردار قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبل ازیں 240 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ سے بلڈ کینسر میں مبتلا بچوں کے بون میروٹرانسپلانٹیشن سنٹرکا پراجیکٹ چلڈرن ہسپتال لاہور میں مکمل ہوگیا ہے اور ڈاکٹرز، نرسز و پیرا میڈیکل سٹاف کی سپر سپیشلٹی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈڈزیزز سے ٹریننگ مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب چلڈرن ہسپتال لاہور کی طرح فیصل آباد اور ملتان کے چلڈرن ہسپتالوں میں بھی بون میروٹرانسپلانٹیشن سنٹر ز قائم کرنے کیلئے فز یبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض بچوں کو یہ سہولت فراہم کی جاسکے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں