حافظ آباد، ہمارے مشن عوام کی خدمت کرنا ہے ،چوہدری مہدی حسن بھٹی

سوئی گیس بلاتخصیص ہر کسی کو فراہم کی جائے گی۔ ہم عوام کے مسائل حل کرکے انہیں بھرپور ریلیف فراہم کریں گے، ضلعی قائد پی ٹی آئی

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:55

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) پی ٹی آئی کے ضلعی قائد چوہدری مہدی حسن بھٹی، ممبر قومی اسمبلی چوہدری شوکت علی بھٹی نے نواحی گائوں مرادیاں میں فراہمی سوئی گیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے مشن عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ سوئی گیس بلاتخصیص ہر کسی کو فراہم کی جائے گی۔ ہم عوام کے مسائل حل کرکے انہیں بھرپور ریلیف فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابقہ دورحکومت میں ہمارے سیاسی مخالفین نے دس سال اقتدار کے ایوانوںمیں رہنے کے باوجود عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے ضلع بھر میں عوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروزاے ہر امیر اور غریب کے لئے ہمہ وقت کھلے ہوئے ہیں۔ تقریب سے چوہدری سکندرنواز بھٹی، چوہدری شعیب حیات تارڑ، چوہدری فاروق جعفر تارڑ،ملک گل نواز پھول اعوان اور محمد امجدنے بھی خطاب کیا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں