حافظ آباد ،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سرکل آفیسر محمد زمان نے 26لاکھ11ہزار ایک سو سڑسٹھ روپے کی ریکوری کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی

منگل 2 جون 2020 18:15

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حافظ آباد کے سرکل آفیسر محمد زمان نے غیر قانونی نقشہ جات،غیر قانونی تعمیرات کی مد میں درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے 26لاکھ11ہزار ایک سو سڑسٹھ روپے کی ریکوری کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

سرکل آفیسر محمد زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لیے اینٹی کرپشن کا کردار ہمیشہ سے کلیدی رہا ہے، سرکاری دفاتر میں کرپشن کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی کرپٹ افسر کو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔

اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ ملک وقوم کی سلامتی کے لیے نہ خود کرپشن کرے بلکہ کرپٹ عناصر کی نشاندہی میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی مدد بھی کرے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں