فاؤنڈر اتحاد گولڈن احساس یونٹی گروپ کی مکمل سپورٹ کرینگے ،سابق چیئرمین آر ای اے پی

منگل 13 ستمبر 2022 20:50

جلالپوربھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2022ء) سابق چیئرمین رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) چوہدری محمد شفیق آرائیں کا الیکشن چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ فاؤنڈر اتحاد گولڈن احساس یونٹی گروپ کے امیدواران کی حمایت کا اعلان۔الیکشن کے سلسلہ میں گروپ چیئرمین رانا ناصر محمو د،چوہدری سمیع اللہ رائس ایکسپورٹر،چوہدری محمد یوسف، نعیم گل کی قیادت میں15رکنی وفد کے ہمراہ حسن کارپوریشن میں آمد کے موقع پر والہانہ استقبال کیا گیا اور وفد کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا ۔

اس موقع پر چوہدری محمد شفیق آرائیں مینجنگ ڈائریکٹر حسن کارپوریشن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے تمام دوست فاؤنڈر اتحاد گولڈن احساس یونٹی گروپ کی مکمل سپورٹ کرینگے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اس موقع پر چوہدری سمیع اللہ رائس ایکسپورٹر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسن کارپوریشن پاکستان بھر میں سب سے زیادہ باسمتی ایکسپورٹ کرنے والا ادارہ ہے جس کی بدولت ملک کو ہرسال کروڑوں ڈالر زیر مبادلہ حاصل ہوتا ہے ۔

ہم چاہتے ہیں کہ گوجرانوالہ میں GCCIمیں رائس فیکٹر کا ایگزیکٹو ممبر ہو جس سے رائس انڈسٹری کی آواز کو بلند کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس سال انشاء اللہ GCCIگوجرانوالہ میں ہمارا گروپ بھرپور اکثریت سے جیتے گا۔جبکہ بعد ازاں گروپ چیئرمین رانا ناصر محمود نے چوہدری محمد شفیق کے ہمراہ تمام ساتھیوں کا سپورٹ کرنے پرشکریہ ادا کیا۔اس موقع پر جلالپور بھٹیاں انجمن تاجران کے صدر میاں زاہد حسین بھٹی،چوہدری محمد سلیم آرائیں،میاں محمد بخش بھٹی ،شیخ محمد افضال و دیگر ممبران بھی موجود تھے۔\378

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں