ہالہ رشتے کا تنازع: گھر میں سوتے ہوئے افراد پر فائرنگ، 6 جاں بحق

پیر 27 جنوری 2020 22:35

ہالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) کچے کے علاقے میں رشتے کے تنازع پر خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کیمطابق فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر ہوا جس میں بروہی قبیلے کے افراد نے رند برادری کے ایک مکان میں گھس کے سوتے ہوئے گھرانے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے افراد کے چچا امیر بخش رند کا کہنا ہے کہ 2 سال قبل ان کے بھتیجے مرتضیٰ نے رند برادری کی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی، شادی کے بعد کورٹ نے لڑکی کو پہلے دارالامان میں بھیجا اور پھرشوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جس پر بروہی برادری کے سردار نے جرگہ کرکے اٴْن کے خاندان پر 10 لاکھ جرمانہ لگایا جسے ادا کردیا گیا تاہم جرمانے کی رقم لینے کے باوجود ملزمان نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کردیا۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں