ہنگو،ضلعی انتطامیہ کے زیر اہتمام یونین کونسل دلن گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول میں کھلی کچہری کا انعقاد

بدھ 17 اپریل 2019 16:12

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ضلعی انتطامیہ کے زیر اہتمام یونین کونسل دلن گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔کھلی کچہری میں علاقہ مشران نے مسائل کے انبار لگادئیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد علی شاہ،ضلع ناظم ابراہیم بنگش،ڈی ایس پی شوکت علیشاہ، ڈی ایف سی صلاح الدین خان تحصیل ناظم حاجی پیاوزار سمیت محکموں کے سربراہان علاقہ مشران کثیر تعداد موجودتھے۔

کھلی کچہری میں تحصیل ناظم حاجی پیاوزار، ڈسٹرکٹ ممبر عبدالعزیز،ملک شیر مان،ملک ریشم،محب اللہ،محمد ایوب اور دیگر نے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار سال سے گیس پائپ لائن پھیچانے سمیت میٹر تنصیب کی گئی لیکن گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ گھروں کے چھولے ٹھنڈ ے ہوگئے۔

(جاری ہے)

جبکہ اسکے باوجود بھی محکمہ گیس کی طرف سے بھاری بھر کم بلز بھیجے جارہے ہیں۔

ان مسائل کے حوالے سے ہم نے کئی بار گیس حکام کے ساتھ مٹینگز ہوئی ہے صرف یاد دہانی کرکے ٹال مٹول سے کام لیا جارہاہے۔مشران نے کہاکہ ہنگو گیس پروڈکشن زون ہونے کی باوجود بھی ہمیں گیس سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے مشران نے کہاکہ گیس ہمارا حق ہے اور اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر نے سے بھی دریغ نہیں کیاجائیگا۔ علاقہ مشران نے گیس کے حکام ذمداران کی کھلی کچہری میں عدم شرکت پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گیس حکام ہمارے مسائل حل کرا نے میں سنجیدہ نہیں ہیں علاقہ مشران نے ایجوکیشن،ہیلتھ اور ٹریفک اہکاروں کے رویے اور بے جا ٹرانسپورٹرز کو چالان کر نے بھاری جرمانوں کی وصول سمیت دیگر مسائل بھی بیان کی گئی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں