ہنگو سٹی پولیس نے چند روز قبل قتل کرنے والے ملزم کو 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا

پیر 29 جنوری 2024 21:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2024ء) ہنگو سٹی پولیس نے چند روز قبل قتل کرنے والے ملزم کو 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا،ملزم محمد ذاھد ولد علم بادشاہ سکنہ تری بانڈہ ہنگو نے چند روز قبل نوجوان محمد شعیب ولد نور حسن سکنہ تری بانڈہ حال امد مدینہ کالونی ہنگو کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو نثار احمد خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی فلک نواز خان بنگش کے نگرانی میں ایس ایچ او سٹی فیاض خان نے کامیاب انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے اصل ملزم کو 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او سٹی فیاض خان کے مطابق 29 سال مقتول محمد شعیب ولد نور حسن کے والدہ مسماة عمر خیلہ زوجہ نور حسن سکنہ تری بانڈہ ہنگو نے رپورٹ درج کرائی کہ میرا بیٹا بازار سے گھر آرہا تھا جونہی جائے وقوعہ پہنچے تو اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار اکر جس پر 02 کسان ذاھد خان ولد علم بادشاہ، عمر ولد اصل دین جیسی ہی میرے بیٹے کے قریب پہنچے تو مسمی عمر ولد اصل دین نے اپنے پستول سے میرے بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کیا جسکی فائر سے میرا بیٹا موقع پر جان بحق ہوا

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں