کوہاٹ،ہنگو شہر میں نامعلوم افرادکی گاڑی پر فائرنگ ،میاں بیوی لقمہٴ اجل بن گئے

اتوار 10 مارچ 2024 18:05

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) ہنگو شہر میں نامعلوم افرادنے چلتی پک اپ گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی لقمہٴ اجل بن گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ شب تقریباً سواٹھ بجے شہر کے نواحی علاقہ الشیراوی مسجد کے قریب ٹل روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک ڈبل کیبن پک اپ گاڑی ( LA-6222) پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہ اپنی گاڑی میںٹل روڈ پر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایاجس کی زدمیں آکرجاویدنامی شخص اور اس کی بیوی دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور پولیس نے پہنچ کر دونوں زخمیوں کو قریب واقع ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ہنگو پہنچادیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اگرچہ فوری طورپر دہرے قتل کی واردات کا پتہ نہیں چلایاجاسکا تاہم سٹی پولیس سٹیشن ہنگو نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں