قومی مشر بشیر احمد خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،علاقائی خدمات پر خراج تحسین

لیاری میں منعقدہ پروگرام میں قاری محمد عثمان، مولانا نورالحق ، اختر پختون ، یاسر بلوچ، حکیم شاہ، آصف گلفام، سعید محمد چغرزئی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات شریک

جمعہ 29 دسمبر 2023 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2023ء) ہنگو کربوغہ شریف کی عبقری شخصیت اور قومی امن کمیٹی کے صدر بشیر احمد خان مرحوم کی یاد میں لیاری کراچی کے مقامی ہال میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا جس کا اہتمام مسافر اتحاد کربوغہ شریف کراچی زون نے کیا تھا، تعزیتی جلسے کی صدارت مرحوم بشیر احمد خان کے بھائی اور مسافر اتحاد کربوغہ شریف کے صدر عبدالحق مخلص نے کی،تعزیتی ریفرنس میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان، جے یو آئی ضلع سائوتھ کے امیر مولانا نورالحق ، سینیئر نائب صدر مولانا سید حسین احمد مدنی ، سرپرست اعلی مفتی محمد حسن لانگاہ، آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین حکیم شاہ، صدر آصف گلفام، جنرل سیکرٹری طاہر سربازی، عوامی نیشنل پارٹی سائوتھ کے جنرل سیکرٹری اختر پختون ، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے عبدالرب درانی، فکر انسانیت ویلفئیر ٹرسٹ اور چغرزئی یوتھ کمیٹی کے چیئرمین سعید محمد چغرزئی، پی ٹی آئی سائوتھ کے صدر حافظ یاسر بلوچ، خٹک لویہ جرگہ کے صدر سلطان میر خٹک، چغرزئی یوتھ کمیٹی کے سینئیر نائب صدر مولانا نصیراللہ چغرزئی، جے یو آئی پی ایس 107 کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مذمبر خان ، راجپوت برادری کے حاجی شوکت علی راجپوت، بنگش برادری کے شیرو بنگش، ہوٹلز اینڈ شاپس اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد نصیب مینگل، باجوڑ جرگہ کے گل بادشاہ، مسافر اتحاد کربوغہ شریف کے جنرل سیکرٹری نورخان خٹک، سینئر نائب صدر سمیع اللہ خٹک، کوہاٹ سے خصوصی طور تشریف لائے سماجی شخصیت سید محمود شاہ بنگش، جے یو آئی پی ایس 108 کے سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اعجاز کشمیری، ملک محمد دین اعوان، طارق محمود ، اشرف اعوان سمیت سماجی و سیاسی شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوئیں، شرکا نے قومی مشر بشیر احمد خان مرحوم کی قومی،ملی و علاقائی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بھائی و جانشین عبدالحق مخلص کو اپنے تعاون کا یقین دلایا.شرکا نے ہنگو کربوغہ میں امن و امان کی بحالی اور علاقائی غلط رسومات کے خاتمے کیلئے کلیدی جدوجہد پر بشیر احمد خان مرحوم کی خدمات سراہا�

(جاری ہے)

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں