اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ نواب خان بنگش کا ٹائپ ڈی ہسپتال دوآبہ اوربی ایچ یو کاربوغہ شریف ہسپتال کا اچانک دورہ

جمعرات 11 جنوری 2024 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2024ء) ڈپٹی کمشنرہنگو حیدر حسین کی ہدایت پر اور عوامی شکایات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ نواب خان بنگش نے ٹائپ ڈی ہسپتال دوآبہ اوربی ایچ یو کاربوغہ شریف ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور میڈیکل سٹاف کی حاضری اور بالخصوص ادویات کی دستیابی کامعائنہ کیا۔ او پی ڈی،ایمرجنسی اور دیگر تمام ضروریات کو بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

پولیو قطروں کے ڈیسٹریبیوشن پوائنٹ اور سٹوریج وغیرہ کامعائنہ کرتے ہوئے ذمہ داران کو عوام کے ساتھ ہرممکن کی تعاون اور تمام تر میڈیکل سہولیات بر وقت مہیا کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیے۔انہوں نے اس موقع پر عملہ سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ خوشحال خیبرپختونخوا پروگرام کے ذریعے عوام سے وابستہ سرکاری محکموں کے کردار کو مزید فعال بنانے کیلئے متعلقہ عملہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں اوراس ضمن میں کسی قسم کی غفلت اورکوتاہی کو معاف نہیں کی جائے گی۔/s#

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں