کیپٹن صفدراورسابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا کاہنگوکا دورہ

سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمن ، سٹی میئر ہنگو عامر غنی سے ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 24 نومبر 2023 22:57

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء) ہنگو سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عتیق الرحمن اور سٹی میئر عامر غنی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے پرتول رہے ہیں۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کیپٹن صفدر،سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر نے ہنگوکا دورہ کیا جہاں اٴْنہوں نے سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمن اور سٹی میئر ہنگو عامر غنی کے ساتھ ہنگو ہاؤس میں ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پی ایم ایل (ن) کے رہنماؤں نے سابق صوبائی وزیر آبپاشی ٖغنی الرحمن مرحوم کے دونوں صاحزادوں حاجی عتیق لرحمن اور عامر غنی سمیت غنی الرحمن خاندان اوردیگر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ ذرائع کے مطابق غنی الرحمن مرحوم کے دونوں صاحبزادے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے لئے آمادہ ہوگئے ہیں اور عنقریب پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے جس کے سبب ہنگو کے سیاسی منظرنامہ میں اہم تبدیلیاں رونما ہونے کا امکان ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں