ہنگو میں مسافر وین پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

منگل 26 دسمبر 2023 22:41

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2023ء) ہنگو میں وین پر فائرنگ کے واقعے میں 2 مسافر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے قریب مسافر وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایاکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2افراد دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق 4 شدید زخمیوں کو کوہاٹ اور پشاور منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں