ہنگو ،شاہ تراب نے حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے زرگری کے بارش متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیدیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) ضلع ہنگو کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی شاہ تراب خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو فہید اللہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عاطف آفریدی کے ہمراہ زرگری میں حالیہ بارش کی وجہ سے منہدم ہونے والی عمارت میں جاں بحق خاتون کے گھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لواحقین سے اس المناک واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضے کا چیک بھی حوالہ کیا۔ شاہ تراب خان نے کہا کہ یہ معمولی رقم قیمتی جانوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی تاہم یہ حکومت کی جانب سے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں حکومت سمیت پوری قوم لواحقین کے اس غم میں برابر کی شریک ہے۔ لواحقین نے اس مشکل وقت میں اظہار ہمدردی کرنے اور مالی تعاون کرنے پر صوبائی حکومت، رکن صوبائی اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ ہنگو کا شکریہ ادا کیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں