ہنگو ،پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت افراد کوگرفتارکرلیا

بدھ 22 نومبر 2023 20:00

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2023ء) ہنگو پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران گزشتہ 25 سال سے سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم سمیت پانچ جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) ہنگو نثاراحمدخان کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فلک نواز بنگش کی قیادت میںپولیس سٹیشن ٹل کے ایس ایچ او نیازمحمد نے پولیس نفری کے ہمراہ بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس کے دوران گزشتہ 25 سال سے تھانہ ٹل پولیس کو مطلوب سنگین مقدمات میں خطرناک اشتہاری سمیت 5 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان سے اسلحہ اور مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلئے جن میں ایک کلاشنکوف، ایک ریپیٹر ایک نائن ایم ایم پستول اور مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں