ں*ہنگو کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی کا ضلع کی ترقی کیلئے شبانہ روز کام کرنے کا عزم

جمعرات 7 مارچ 2024 20:35

1پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) ضلع ہنگو کے حلقہ پی کے 93 خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب رکن شاہ ابو تراب بنگش نے ضلع کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدرحسین اوردیگر انتظامی افسران بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

شاہ ابو تراب بنگش نے تمام سرکاری افسران بالخصوص ڈپٹی کمشنر ہنگو کا تعارفی اجلاس میں شرکت پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہنگو کی ترقی ہم سب کا اولین اورمشترکہ مقصد ہے اور اس کیلئے شبانہ روز کام کریں گے اورعوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے کیونکہ عوام نے اپنے منتخب ارکان اسمبلی کو مینڈیٹ دے کر جو اعتماد کیا ہے اسے ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ سرکاری محکموں کو درپیش مسائل ومشکلات کاازالہ ترجیحی بنیادوں پرکریں گے تاہم محکموں کو بھی اپنے دستیاب وسائل کاصحیح استعمال کرکے عوام کے مسائل حل کرنے ہوں گے۔ محکموں کے سربراہان نے ایم پی اے کو اپنے مکمل تعاون کایقین دلاتے ہوئے ہنگوکی ترقی کیلئے اپنی بہتر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں