علاقے کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے مل کر حل کرنے کی ہر ممکن کوشیش کریں گے، حیدر حسین

جمعہ 1 دسمبر 2023 22:55

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین نے کہا ہے۔کہ علاقے کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے مل کر حل کرنے کی ہر ممکن کوشیش کریں گے۔صحافی برادری اور مشران کے تعاون سے علاقے میں مستقل اور پائدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز ہنگو پریس کلب اور ہنگو یونین آف جرنلسٹس کے ایک بڑے وفد سے بات چیت کررہے تھے جس کی قیادت سینئر صحافی طارق محمود مغل کررہے تھے صحافیوں نے نئے ڈی سی کو خوش آمدید کہا اور اپنی طرف سے تعاون کا یقین دلایاڈی سی ہنگو نے کہا کہ صحافی اپنا قلم علاقے کی امن اور اصلاح کے لیے استعمال کریںاسی طرح علاقہ ترقی کرے گا اور خوشحال ہوگاانہوں نے کہا کہ علاقے کی مشران اور صحافیوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔

مل کرعلاقے کو خوبصورت اور پر امن بنائیں گے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں