ہنگو،محکمہ فوڈ کے کمپوٹر اپریٹرایک سال سے تنخواہوں کے منتظر، نوٹس کا مطالبہ

جمعرات 25 اپریل 2019 17:57

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء)محکمہ فوڈ کے کمپوٹر اپریٹرایک سال سے تنخواہوں کے منتظر،تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین کے خاندان فاقہ کشی پر مجبور،، وزیر اعلی اور متعلقہ حکام سے ملازمتیں مستقل کرنے کا مطالبہ،ایک سال سے مستقل1 ہونے کے منتظر ہیں تاہم کوئی پرسان حال نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار محکمہ فوڈ کے کمپیوٹر اپریٹرز عاصم جاوید،رائس خان،حارث خان اور اعتماد خان نے مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مارچ 2018 میں منظوری دیکر این ایف او پراجیکٹ کے تحت ملازمین کو مستقل کیا گیا تھا مگر تا حال ہمیں تنخواہوں نے محروم رکھا گیا ہے اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک کمیٹی بنائی تھی جس نے با ضابطہ فیصلہ کیا تھا کہ کمپوٹر اپریٹرز کو مستقل کیا جائے گا صوبے بھر کے 26 کمپوٹر اپریٹرز کو اپ گریڈ کیا گیا مگر ہمیں تاحال اپ گریڈ نہیں کیا گیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں