ھنگوتحصیل شہر میں انتظامیہ، ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ چھاپے

متعدد میڈیکل سٹورز کے معائنے کے دوران 2 غیررجسٹرڈ میڈیکل سٹورز کو شوکاز نوٹس جاری

پیر 20 مئی 2019 18:25

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) ھنگوتحصیل شہر میں انتظامیہ، ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ چھاپے،متعدد میڈیکل سٹورز کے معائنے کے دوران 2 غیررجسٹرڈ میڈیکل سٹورز کو شوکاز نوٹس جاری۔جبکہ 5 سے میڈیکل سٹورز سے ادویات کے نمونے بھی حاصل کرکے لیباٹریز کوارسال کئے گے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرہنگو محمد طیب عبداللہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ جان،ڈرگ انسپکٹر محمدذیشان خان عملہ کے ہمراہ تحصیل ٹل شہر میں ہیلتھ کئیر اور میڈیکل سٹورز کی چیکنگ اور معائنہ کرتے ہوئے دو میڈیکل سٹورز کو غیررجسٹرڈ ہونے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جبکہ 5 میڈیکل سٹورز سے مختلف ادویات کے نمونے بھی حاصل کرکے تجزئیے کیلئے لیباٹریزی کو ارسال کر دی گئے۔

اس حوالے سے ڈرگ انسپکٹر محمد ذیشان خان کا کہناتھاکہ روزانہ چیک اینڈ بیلنس کی بنیاد پر تحصیل ٹل شہر میں ذالمیعاد،غیررجسٹرڈ،غیر قانونی ادویات کی فروخت میں خاطر خواہ خاتمہ ممکن ہواجو کہ حکومت اور انتظامیہ کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوامی مفادات کے تناظر میں قوانین کی پاسداری اور ڈرگ قوانین کا اطلاق کی صورت یقینی بنائینگے۔انہوں نے کہاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کو ہر گز معاف نہیں کیاجائیگا۔ڈرگ ایکٹ خلاف ورزء کی صورت میں کارروائی سے گریز نہیں کیاجائیگا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں