ٹی ایم اے ہنگو نے صفائی مہم مزید تیز کر دی

بدھ 9 جون 2021 20:50

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) ٹی ایم اے ہنگو نے صفائی مہم مزید تیز کر دی،ہنگو ٹل روڈ سے تمام نالوں سے گند نکال کر ٹھکانے لگا دیا،ڈمپنگ پوانٹس سے کوڑا کرکٹ اٹھا لیا گیا،بائی پاس کے علاقوں میں صفائی کا آپریشن جاری،تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل کمیٹی ہنگو کی طرف سے سٹی میں صفائی مہم مزید تیز کر دی گئی ہے پیر کے روز ٹی ایم او فرہاد خٹک کی قیادت میں ٹل روڑ،ڈگری کالج،واہڈا کالونی اور بائی پاس روڈ پر سینٹری اینڈ سینیٹیشن سٹاف نے مشینوں کے ذریعے نالیوں کی صفائی کی ڈمپنگ پوانٹس سے کوڑا کرکٹ اٹھایا اور کئی سپیڈ بریکر ہٹا دیے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم او فرہاد خٹک کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر حمید اللہ شاہ کے احکامات پر ٹی ایم اے کا عملہ بھر پور طریقے سے صفائی مہم میں حصہ لے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں