ہنگو،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

منگل 31 اکتوبر 2017 18:10

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2017ء) ہنگوعلاقہ شاہو خیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ پولیس کی بروقت کاروائی کے دوران 4ملزمان گرفتار ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہ دوران خان نے بتایا کہ پیر کے روز ہنگو کے علاقہ شاہو خیل میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے رمان نامی شخص کو قتل کیا جس کے بعد ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہنگو عمر حیات کی قیادت میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

گرفتار ملزمان سے ایک عدد رپیٹر اور تین عدد پستول بھی قبضے میں لی گئی ہیں ۔ایس ایچ او شاہ دوران نے واقعہ کے حوالے سے صحافیوں کو مزید بتایا کہ دونوں فریقین کے مابین پہاڑی پر تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر اس سے قبل بھی دو افرادکا قتل ہوا ہے اورگزشتہ روز مزکورہ پہاڑی تنازعہ پر رحمان نامی شخص کو بھی قتل کیا گیا جس کے ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کیا گیا ہے ۔ایس ایچ او نے کہا کہ مزکورہ واقعہ کے حوالے سے پولیس نے تفتیش کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں