نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہنگو

جمعرات 29 نومبر 2018 16:55

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) کھیلوں اور مثبت سر گرمیوں سے نو جوان نسل کو استفادے کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،نو جوان نسل میں مقابلے کا رجحان سماجی اور اخلاقی مسائل کے خاتمے کا محرک بنے گا۔صوبائی حکومت کھیلوں کے میدان آباد کر کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہنگو محمد نوید احمد نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنا منٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیل اور صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوان نسل میں مقابلے کا رجحان،برداشت اور ہار جیت کو کھلے دل سے تسلیم کرنے کے اوصاف کا باعث بنتے ہیں ،انہوں نے کامیاب ٹورنا منٹ کے انعقاد پر انتظامیہ،اور افیشل ایمپائرز محمد شفیع،محمد فہیم،محمد زبیر اور دیگر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ وہ اور ان کا محکمہ کھیلوں کی سرپرستی کا تمام عزائم اور ولولوں سے آرااستہ ہو کر عملی مظاہرہ کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنا منٹ کا فائنل وراستہ تحصیل گراونڈ میں ینگ سٹار ہنگو اور اورکزئی الیون کے درمیان کھیلا گیا ، ینگ سٹار ہنگو نے چار کے مقابلے میں پانچ گول کر کے ٹورنا منٹ اپنے نام کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں