قصاب ایسوسی ایشن موچی بازار نے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی مہم کا آغاز کر دیا

جمعرات 11 فروری 2021 12:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2021ء) حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور کی جانب سے صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قصاب ایسوسی ایشن موچی بازار نے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے  کی مہم کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلہ میں نو منتخب صدر  قصاب ایسوسی ایشن چوہدری کامران کی جانب سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور I- علی شیر خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور طاہر حبیب، صدر آل ٹریڈرز ہری پور افتحار امین خان، سابق صدر ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید صفدر زمان شاہ و دیگر افراد نے شرکت کی۔ قصاب ایسوسی ایشن موچی بازار ہری پور کے صدر چوہدری کامران نے اس موقع پر بتایا کہ قصاب برادری نے صفائی ستھرائی کے حوالہ سے صاف و شفاف بازار مہم کا آغاز کر دیا ہے، ہر شخص اپنی دکان کے آگے صفائی کرنے کا پابند ہے، اس کے علاوہ مارکیٹ میں صفائی کیلئے عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے، قصاب برادری حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کر رہی ہے اور لوگوں کو صاف ستھرے ماحول میں گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں