اے اے سی ریونیو کا ہائی سکول جبری اور پرائمری سکول کومل پائین کا دورہ، ریکارڈ چیک کرنے سمیت کلاسوں کا جائزہ

بدھ 26 فروری 2020 11:22

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو قمر ضیاء ملک نے اچانک گورنمنٹ ہائی سکول جبری اور گورنمنٹ پرائمری سکول کومل پائین کا دورہ کیا اور سکول کا ریکارڈ چیک کرنے کے علاوہ کلاسوں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ عملہ کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انہوں نے پٹواری حلقہ کے ہمراہ کومل پائین کے رہائشیوں کی درخواست پر موقع ملاحظہ کیا تاکہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور زمین کی حد بندی کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II ڈاکٹر عبدالواجد نے مختلف ترقیاتی منصوبوں، سکولوں، پٹوار خانوں اور بازاروں کی انسپکشن کی۔ دوران انسپکشن متعلقہ عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں