سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کے سوگ میں ہری پور بار کے وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

اتوار 17 دسمبر 2017 13:53

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کے سوگ میں ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے گذشتہ روز عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، کوئی بھی وکیل کسی بھی عدالتی امور کے سلسلہ میں پیش نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس پشاور کے تین سال مکمل ہونے پر گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ہری پور کے وکلاء نے بطور سوگ عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل کسی عدالتی کارروائی کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کے باعث مقدمات کی سماعت اگلی تاریخ پیشی تک ملتوی ہو گئی۔

دوسری جانب صدر ڈسٹرکٹ بار اسدالله ملک ایڈووکیٹ نے سانحہ اے پی ایس کو تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا وقت آ گیا ہے کہ ہم سب کو ملک دشمن عناصر کے خلاف ملکر جدوجہد کرنا ہو گی اور ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ اس ملک کو توڑنے کی سازشیں کرنے والے اپنی موت آپ مر جائیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں