سنٹرل جیل ہری پور میں (آج) دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، جلاد صادق مسیح کو پشاور سے طلب کر لیا گیا

پیر 22 جنوری 2018 21:12

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) سنٹرل جیل ہری پور میں (آج) منگل کو دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ جلاد صادق مسیح کو پشاور سے طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل ہری پور میں (آج) منگل کو دو مجرموں جان بہادر اور امان الله کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کیلئے جلاد صادق مسیح کو خصوصی طور پر پشاور سے طلب کیا گیا ہے جبکہ دونوں مجرموں کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ دونوں مجرموں کی سزا پر عمل درآمد سے قبل ان کے لواحقین سے آخری ملاقات بھی کروا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں