وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کی صحافی سہیل احمد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:27

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کی صحافی سہیل احمد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے معروف نوجوان صحافی سہیل احمد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک افسوسناک واقعہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مقامی صحافی سہیل احمد کے قتل پر انتہائی دکھ پہنچا ہے، ارتکاب جرم میں ملوث تمام ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں