جرائم کے خاتمہ اور انصاف کی مکمل فراہمی کیلئے تمام پولیس افسران محنت اور لگن سے کام کریں، ڈی پی او ہری پور

منگل 25 جون 2019 15:15

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمہ اور انصاف کی مکمل فراہمی کیلئے تمام پولیس افسران محنت اور لگن سے کام کریں، تمام مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے سر توڑ کوشش کی جائیں، بیرون ملک مقیم اشتہاری ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

وہ منگل کو ماہانہ کرائم میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور آصف گوہر خان، ایڈیشنل ایس پی ہری پور ذوالفقار خان جدون، جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں رونما ہونے والے کرائم اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او ہری پور نے تمام پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ انصاف کی مکمل فراہمی اور تھانہ جات کی حدود سے جرائم کے خاتمہ کیلئے افسران پولیس اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں، جرائم میں مطلوب تمام اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے سر توڑ کوشش کریں اور بیرون ملک مقیم اشتہاری ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام قانونی اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں