تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی ، بجلی کی پیداوار خطرناک حد تک کم، تربیلا بجلی گھر کے 13 پیداواری یونٹ بند ہو گئے

منگل 29 اکتوبر 2019 16:19

تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی ، بجلی کی پیداوار خطرناک حد تک کم، تربیلا بجلی گھر کے 13 پیداواری یونٹ بند ہو گئے
تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2019ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی ، بجلی کی پیداوار خطرناک حد تک کم، تربیلا بجلی گھر کے 13 پیداواری یونٹ بند ہو گئے۔ بجلی کی پیداوار میں مزید کمی آگئی۔ بجلی کی پیداوار کم ہو کر 521 میگاواٹ پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے ذرائع نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مزید کمی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے تربیلا بجلی گھر کے 17پیداواری یونٹوں میں سے 13 پیداواری یونٹوں نے پیداوار بند کر دی ہے۔ صرف چارپیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے پانچ سو 21 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد کم ہو کر 28ہزار سات سو کیوسک ہے۔ جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج 30ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1525.76 فٹ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی پیداوار میں کمی سے لوڈشیدنگ کا بھی امکان پیدا ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں