ضلع ہری پور بہت جلد معاشی مرکز کی حیثیت اختیار کرجائے گا، ضلع ناظم اختر نواز خان

پیر 17 جون 2019 14:05

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ضلع ناظم ہری پور اختر نواز خان نے کہا ہے کہ ضلع ہری پور بہت جلد معاشی مرکزکی حیثیت اختیار کر جائے گا، تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی حکومتوں نے ضلع پر خصوصی توجہ دی ہے، خان برادران کی شب و روز کی محنت اور صلاحیتوں کی بدولت آج ضلع میں ہر وہ منصوبہ شامل ہے جو کسی بھی شہر کو ماڈل بنانے کیلئے ضروری ہوتا ہے۔

وہ گذشتہ روز شاہ محمد میں کمیونٹی سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے والے چند سالوں میں پاکستان بھر میں ہری پور منفرد مقام حاصل کرے گا، ضلعی حکومت وزیراعظم عمران خان کے منشور کے مطابق ضلع کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان، رہنما پی ٹی آئی یوسف ایوب خان، سابق ناظم خورشید انور خان، ناظم وی سی عبدالقادر، حافظ شفیق الرحمن، معظم خان، سابق صدر چیمبر سید صفدر زمان شاہ، کونسلر ارشد اعوان، حاجی دلایت خان، اے ڈی او ممتاز خان، سابق ناظم صالح محمد سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں