راجہ اعجاز اختر کا پہاڑ خانپور کو اسلام آباد سے منسلک کرنے کیلئے مرکزی شاہراہ کی تعمیر کا مطالبہ

پیر 17 فروری 2020 14:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ اعجاز اختر نے ہزارہ کو براستہ علاقہ پہاڑ خانپور اسلام آباد سے منسلک کرنے کیلئے مرکزی شاہراہ کی تعمیر کا مطالبہ کر دیا۔ اس خطہ کے لوگ اسلام آباد سے چند کلو میٹر کے فاصلہ پر آباد ہیں مگر اسلام آباد جانے کیلئے ان کو براستہ ٹیکسلا کئی گھنٹوں کی مسافت طے کرنا پڑتی ہے، عمر ایوب خان اور یوسف ایوب خان نے عوام کو 65 سالہ محرومیوں سے نجات دلوانے کیلئے جو کام کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترناوہ میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ محمود خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج علاقہ خانپور کے عوام کیلئے ایک تاریخی دن ہے، جب آپ ہماری دعوت پر اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبہ جات کا افتتاح کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب خان، یوسف ایوب، اکبر ایوب اور ارشد ایوب خان نے بجلی، سوئی گیس اور سڑکوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، گرلز ڈگری کالج، ریسکیو 1122، تحصیل کمپلیکس سمیت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ کے تحفے دیکر عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں