ڈی ایس پی سرکل صدر نے اقدام قتل کیس کے فریقین اختلاف ختم کرا دیئے

ہفتہ 14 نومبر 2020 13:59

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2020ء) ڈی ایس پی سرکل صدرکی کاوشوں سے اقدام قتل کیس کے فریقین اختلاف ختم کرکے بغل گیرہوگئے اورآئندہ امن وبھائی چارے کوپروان چڑھانے کی یقین دہانی بھی کر ائی ہے گذشتہ ماہ تھانہ صدرکی حدودپنڈہاشم خان میں معمولی تنازعہ پرماموں نے باارادہ قتل فائرنگ کرکے اپنے بھانجے کوزخمی کردیاتھاجس کی تھانہ صدرمیں زیردفعات 34/324 مقدمہ درج ہوادونوں فریقین آپس میں حقیقی ماموں بھانجہ تھے ڈی ایس پی سرکل صدر سجادخان اورایس ایچ اوتھانہ صدرشفیق خان کی کاوشوں کی بدولت دونوں فریقین باہمی اختلاف کوبھلاکرآپس میں بغل گیرہوگئے پولیس کی جانب سے معاشرے میں امن وامان کوبرقراررکھنے اورتنازعات کوخوش اسلوبی سے حل کرنے پراہل علاقہ اورفریقین نے پولیس کوخراج تحسین پیش کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں