جماعت اسلامی ہری پورکا اجتماع 22 اپریل کو دارالعلوم معارف الاسلام کھلابٹ ٹائون شپ میں ہو گا

منگل 17 اپریل 2018 12:08

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ہری پور کے ارکان و کارکنان امیدواران کا اجتماع 22 اپریل کو دارالعلوم معارف الاسلام کھلابٹ ٹائون شپ میں ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع ہری پور کا اجتماع ارکان و کارکنان امیدواران 22 اپریل اتوار صبح 9 بجے کھلابٹ ٹائون شپ معارف الاسلام دارالعلوم میں منعقد ہو گا جس میں درس قرآن سے آغاز ہو گا۔

اختتامی کلمات امیر ضلع ہری پور غزن اقبال کہیں گے اور آئندہ انتخابات کے حوالہ سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، تمام ارکان و کارکنان کو دعوتی سرگرمیوں کے حوالہ سے دعوت نامے پہنچا دیئے گئے ہیں۔ غزن اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو 2018ء میں حقیقی تبدیلی اور اسلامی نظام نافذ کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں