پاکستان بیت المال کے ویمن ایمپاورمنٹ سنٹر نسیم ٹائون میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب

ہفتہ 18 اگست 2018 11:11

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان بیت المال کے ویمن ایمپاورمنٹ سنٹر سوات چوک نسیم ٹائون میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے تقریب کے باقاعدہ آغاز کے بعد سنٹر کی طالبات نے ملی نغمے، تقاریر، خاکے، ٹیبلو اور دیگر آئٹم پیش کر کے آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

سنٹر کو بھی رنگ برنگی جھنڈیوں سے خصوصی طورپر سجایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی خاتون سماجی رہنما سعیدہ شاہ، پاکستان بیت المال کی ضلعی آفیسر نیئر عباس جعفری، نزہت فاطمہ، سنٹر انچارج سمیرا کوثر زارہ جعفری اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے، دنیا میں وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو آزاد ہوتی ہیں، پاکستان بھی ایک آزاد ملک ہے لیکن بدقسمتی سے ہم آج تک جن مقاصد کیلئے یہ وطن حاصل کیا گیا تھا وہ مقاصد حاصل نہیں کر سکے اس لئے ضرورت یہ ہے کہ ہم 14 اگست کو جشن آزادی کا دن منانے کے ساتھ ساتھ تجدید عہد بھی کریں، جن مقاصد کیلئے یہ وطن حاصل کیا گیا تھا انہیں پانے کیلئے سب مل کر کام کریں گے۔

اس موقع پر جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں